Aloo Kay Koftay Tips in Urdu - Aloo Kay Koftay Totkay - Tip No. 1686

Urdu Totkay Aloo Kay Koftay آلو کے کوفتے (Tip No. 1686) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Kay Koftay Recipe In Urdu

آلو کے کوفتے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1686

اجزاء:
تل ایک چائے کا چمچہ
ہینگ ایک چٹکی
آلو(ابلے ہوئے اور باریک کچلے ہوئے) چار
ہری مرچ(کتری ہوئی) دو
لیموں کا رس ایک چائے کا چمچہ
گھی ایک چمچہ
رائی آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
بیسن ایک چائے کا چمچہ
ترکیب:
تل کو ہلکی آنچ پر اتنا بھونیے کہ وہ براؤن ہو جائیں۔ ایک پتیلی میں گھی ڈالیے ۔ اس میں ہینگ اور رائی ڈال کر دو منٹ تک بھونیے۔ پھر اس میں تل کر آلو، نمک، لال مرچ، بیسن اور تھوڑا سا پانی شامل کر کے پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیے۔ چمچہ مسلسل چلاتے رہیے۔ اس میں لیموں کا ر س بھی شامل کر دیجئے۔
جب یہ اچھی طرح سے بھن جائے اورگاڑھا ہو جائے گاڑھاپن آجائے تو پتیلی چولہے سے اتار لیجئے۔ اس میں کٹا ہوا ہرا دھنیا ملائیے۔ اب باکل اسی انداز میں جس طرح آپ کو فتے بناتے رہیں نہ زیادہ بڑے اور نہ چھوٹے کوفتوں کی شکل کے کباب بنا لیں ۔ یہ گرم ہی بنائے جاتے ہیں اور گرم گرم کھانے میں زیادہ لذیذ ہوتے ہیں۔ آپ اس کے ساتھ کوئی بھی مزے دار چٹنی استعمال کر سکتے ہیں۔

More From Potato