Aloo Ka Korma Tips in Urdu - Aloo Ka Korma Totkay

آلو کا قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Ka Korma Recipe In Urdu

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
پیاز تین عدد
لہسن، ادرک 50گرام
الائچی، لونگ، دار چینی نمک حسب منشاء
آلو ایک پاؤ
دہی 100گرام
بادام، ناریل 25گرام
ترکیب:
تمام مصالحہ ملا کر گھی میں بھون لیں اور گوشت پر لگا دیں ۔ ادرک اور لہسن الگ الگ پیس لیں ۔ اب گھی میں پیاز سرخ کر لیں دہی مصالحہ لگا کرگوشت اور لہسن ادرک پسا ہوا ڈال کر چولہے پر رکھ دیں جب دہی کا پانی خشک ہو جائے تو گوشت بھون کر سرخ کر لیں اور آلو ڈال دیں۔ اب اس میں اتنا پانی ڈال دیں کہ آلو گل جائیں اور شوربہ بھی رہ جائے۔جب آلو گل جائیں تو ہرا دھنیا کاٹ کر ڈال دیں۔ مزیدار آلو کا قورمہ تیار ہے۔

More From Potato - مزید