Aloo Methi Tips in Urdu - Aloo Methi Totkay

آلو میتھی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Methi Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو 250گرام
میتھی کے پتے چار پیالی
نمک تین چمچ کھانے کے چمچ
لہسن کے کٹے ہوئے جوئے دو عدد
تیل تین کھانے کے چمچ
کٹی ہری مرچ ایک عدد
پسی ہلدی ایک تہائی چمچ چائے کا
ہرا دھنیا کے پتے ایک کھانے کا چمچ
ترکیب:
آلوؤں کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، میتھی کو پانی بھرے ایک پیالے میں نمک کی ایک چٹکی کے ساتھ شامل کر لیں۔ اس سے اس کی کڑواہٹ دور ہو جائے گی، اب اسے چھان لیں اور کاٹ لیں۔ فرائی پین میں تیل گرم کر یں اور اس میں لہسن کے جوئے اور کٹی ہوئی ہری مرچ ملانے کے بعد میتھی کے کٹے ہوئے پتے بھی ڈال دیں اور ایک منٹ کے لئے تلیں۔ اب اس میں کٹے ہوئے آلو ڈال دیں۔ ساتھ ہی ہلدی اور نمک ملا کر چمچ کی مدد سے اسے دو منٹ کے لئے تلیں اب اس میں کٹے ہوئے آلو ڈال دیں۔ ساتھ ہی ہلدی اور نمک ملا کر چمچ کی مدد سے اسے دو منٹ کے لئے خوب چلائیں۔ چولہے کی آنچ ہلکی رکھیں پھر اس میں آلو شامل کرنے کے بعد ہرا دھنیا کے پتے بھی ملا دیں۔ اب فرائی پین کو ڈھانپ دیں اور اسے دھیمی آنچ پر 15منٹ کے لئے پکائیں، جب تک کہ آلو پک نہ جائیں۔ اگر آلوؤں کو مزید گلانے کی ضرورت ہوتو فرائی پین میں مزید پانی شامل کر دیں۔

More From Potato - مزید