Namkeen Aloo Tips in Urdu - Namkeen Aloo Totkay - Tip No. 3540

Urdu Totkay Namkeen Aloo نمکین آلو (Tip No. 3540) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Namkeen Aloo Recipe In Urdu

نمکین آلو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3540

سب سے پہلے آلو چھیل کر کدو کش کر لیجئے اور چھلنی میں پانی رکھ کر پانی سے خوب دھوئیے (ہاتھ سے نہ ملئے ورنہ آلو ٹوٹ جائیں گے)
دھونے کے بعد آلو دھلے ہوئے کپڑے پر پھیلا دیجئے
جب اچھی طرح خشک ہو جائیں تو کڑاہی میں آدھا کلو گھی ڈال کر آگ تیز کر لیجئے
اس میں تھوڑے آلو کو ڈال کر تلئے
گھی میں آلو ڈالنے سے بلبلے اٹھنے لگیں گے
جب تک آلو کچے رہتے ہیں بلبلے بھی اٹھتے رہے ہیں
جیسے ہی آلو خشک ہو جاتے ہیں
توبلبلے بھی بند ہو جاتے ہیں
اس وقت آلوؤں کو جھرنے سے فوراً نکال لیں
سب آلو تلے جانے کے بعد نمک، امچور، کالا نمک اور گرم مصالحہ پیس کر مل دیں
مگر شروع میں یہ مصالحہ سارانہ ڈالئے۔ تھوڑا سا بچا لیجئے
نمک چکھنے کے بعد اگر ضرورت ہو تو مصالحہ ڈالئے ورنہ نہیں
بہت زیادہ لذیذ نمکین آلو تیار ہوں گے

More From Potato