Aloo Aur Shakar Kandi Kay Gola Kabab Tips in Urdu - Aloo Aur Shakar Kandi Kay Gola Kabab Totkay - Tip No. 1694

Urdu Totkay Aloo Aur Shakar Kandi Kay Gola Kabab آلو اور شکر قندی کے گولا کباب (Tip No. 1694) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Potato in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Aloo Aur Shakar Kandi Kay Gola Kabab Recipe In Urdu

آلو اور شکر قندی کے گولا کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1694

اجزاء:
ابلی ہوئی شکر قندی 250گرام
نمک ایک چائے کا چمچہ
رائی آدھا چائے کا چمچہ
پسا ہوا ناریل ایک کھانے کا چمچہ
سبزمرچ دو
تیل تلنے کے لئے تین کھانے کے چمچے
ابلے ہوئے آلو 250گرام
تیل ایک چائے کا چمچہ
ہرا دھنیا ایک چائے کا چمچہ
پیاز کتری ہوئی ایک گٹھی
ادرک پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ
کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
ابلے ہوئے آلوؤں اور شکر قندی کو اچھی طرح کچل لیں۔ اس میں نمک شامل کر لیں۔ ایک کڑھائی میں تیل گرم کر کے اس میں رائی ڈال دیجئے پھر آلوؤں اور شکر قندی کا آمیزہ ،سبز دھنیا ،ناریل ،پیاز، سبز مرچ اور ادرک کے ساتھ کڑھائی میں ڈال دیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ تک بھونیے پھر کڑھائی کو چولہے سے اتار کر ٹھنڈا کر لیں۔ ٹھنڈا ہو جائے تو آمیزے کے بارہ چھوٹے چھوٹے گولے بنائیے۔ کڑھائی میں تیل گرم ہونے کے لئے رکھ دیجئے۔ گولوں کو کارن فلور میں ڈبو کر تلیں اور سرخ ہونے پر نکال لیں۔ کسی چٹنی یا ٹماٹر کیچپ کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Potato