Aloo Zardah Tips in Urdu - Aloo Zardah Totkay

آلو زردہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Zardah Recipe In Urdu

اجزاء:
آلو(کش کیا ہوا) دو پیالی
دودھ ایک پیالی
گھی دو بڑے چمچ
سبزالائچی تین عدد
زردے کا رنگ چمچ
چاندی کے ورق دو عدد
کیوڑہ چند قطرے
چینی حسب ضرورت
بادام چار عدد
پستہ چار عدد
ترکیب:
بادام اور پستوں کو چند منٹ تک گرم پانی میں رکھنے کے بعد چھیل کر ان کی گریوں کو باریک کتر لیں۔ کش کئے ہوئے آلوؤں کو چند لمحوں کے لئے کھولتے ہوئے پانی میں رکھنے کے بعد چھان لیں۔ اب گھی میں الائچی کے دانے تلیں ۔ جب ان میں سے خوشبو آنے لگے تو دودھ اور چینی ڈال کر پکنے دیں۔ پھر آلوڈال کر دم دے دیں اور زردہ کا رنگ شامل کر دیں اور پھر پستہ اور بادام چھڑک کر چند قطرے کیوڑے کے چھڑک دیں۔

More From Potato - مزید