Aloo Ka Zurdah 1 Tips in Urdu - Aloo Ka Zurdah 1 Totkay

آلو کا زردہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Aloo Ka Zurdah 1 Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو بڑے کلو
دودھ 750ملی لیٹر
گھی 100ملی لیٹر
الائچی خورد چار عدد
زردے کا رنگ چائے کا چوتھائی چمچہ
چینی کلو/حسب پسند
بادام گری چھ عدد
پستہ پانچ دانے
چاندی کے ورق تین عدد
کیوڑہ چند قطرے
ترکیب:
آلو چھیل کر اور دھو کر کدوکش کر لیجئے۔ بادام اور پستہ کے چھلکے اتار کر باریک کتر لیجئے۔ کدوکش کیے ہوئے آلوؤں کو چند منٹ کے لئے پانی میں ابا لیے اور پھر چھان کر رکھ لیجئے۔ایک دیگچی میں گھی کڑ کڑا کر اس میں الائچی کے دانے تلئے۔ جب خوشبو آنے لگے تو دودھ اور چینی ڈال کر پکنے دیجئے۔ پھر آلو ڈال کر دم پر لگا دیجئے۔ دم پر آجانے کے بعد زردے کا رنگ کیوڑہ میں حل کر کے ڈال دیجئے پھر اس پر باریک کترا ہوابادام اور پستہ چھڑک کر اتار لیجئے۔

More From Potato - مزید