Murabba Amlay One Tips in Urdu - Murabba Amlay One Totkay

مربہ آملے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Murabba Amlay One Recipe In Urdu

اشیاء:
آملے 100عدد (بڑے بڑے)
چینی چار کلو گرام
رو ح کیوڑہ حسب ذائقہ
ترکیب:
ایک سو عدد آملے بڑے بڑے جو کہ بے داغ ہوں لے کر کانٹے سے اچھی طرح گود لیا جائے اور اس کے بعد چونے کے پانی میں ایک دن تک بھیگا رکھیں۔ دوسرے دن اس میں سے نکال کر خالص پانی میں ابال لیں اور تھوڑے دیر کے بعد ان کا پانی نچوڑ کر خشک کر لیا جائے۔ اگر بڑے بڑے ایک سو عدد آملے ہوں تو چار کلو گرام چینی کا قوام تیار کر لیں۔ جب شیرہ سخت ہو جائے تو اس میں آملے ڈال کر آنچ پر پکائیں شیرہ جب گاڑھا ہو جائے تو روح کیوڑہ ملا کر اتار لیں۔ اور مربے کو ٹھنڈا کر کے مرتبان میں محفوظ کر لیں۔ نہایت ہی عمدہ اور صحت بخش مربہ تیار ہے۔ جوکہ دل و دماغ اور جسم انسانی کو بے حد تقویت وتاز گی عطا کر تاہے۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید