Amritsar Machli Tips in Urdu - Amritsar Machli Totkay - Tip No. 6177

Urdu Totkay Amritsar Machli امرتسری مچھلی (Tip No. 6177) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fried Machli Aur Tali Hui Machli in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Amritsar Machli Recipe In Urdu

امرتسری مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 6177

رہو یا سر مئی مچھلی کو دھوئے بغیر سفید سر کہ لگا کر پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں ۔
اب اسے دھو کر چھلنی میں رکھیں ،تاکہ پانی نکل جائے ۔
پھر مچھلی میں تھوڑا نمک اور لیموں کا رس لگا دیں ۔
اس کے بعد تواگرم کرکے ذراسی چکنائی لگائیں اور مچھلی کے ٹکڑوں کو توے پر رکھ کر اُن کا پانی خشک کرلیں ۔
اب پیاز،ادرک ،لہسن کے جوئے ،لال مرچ ،زیرہ اور نمک ملا کر مچھلی میں لگا کر پانچ منٹ کے لیے رکھ دیں ۔
پھر فرائینگ پین میں تیل گرم کرکے اس میں مصالحہ لگی مچھلی شیلو فرائی کرلیں ۔
اس کے بعد ایک کڑاہی میں ٹماٹر ،گرم مصالحہ،ہلدی اور تیل ڈال کر مصالحہ بھون لیں ۔
پھر گڑ شامل کریں ،جب گڑ پگھل جائے تو اس میں تلی مچھلی پھیلا کر ڈال دیں ۔
آخر میں اوپر کچلی ہری مرچ ڈال کر پانچ منٹ دم پررکھ دیں ۔
مزے دار مرتسری مچھلی گرم گرم نان اور سادے چاولوں کے ساتھ سرو کریں ۔

More From Fried Machli Aur Tali Hui Machli