Ananas Ka Muzaffar Tips in Urdu - Ananas Ka Muzaffar Totkay - Tip No. 3543

Urdu Totkay Ananas Ka Muzaffar انناس کا مزعفر (Tip No. 3543) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fruit Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Ananas Ka Muzaffar Recipe In Urdu

انناس کا مزعفر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3543

دوسیر پانی میں انناس کے ٹکڑے کر کے ڈال دیں اور ابال لیں
جب خوب عرق نکل آئے تو پانی کو چھان کر اسی میں شکر ملا دیں
قوام بنا کر دودھ کے چھینٹے دے کر صاف کر یں
جب تین چوتھائی پانی جل جائے تو ایک لیموں کا رس نچوڑ دیں تاکہ دانہ نہ پڑے
اس کے بعد چاولوں کو ایک گھنٹہ تک کسی برتن میں پانی میں بھگو دیں
اس کے بعد کسی دیگچی میں ڈال کر انہیں ابال لیں
ایک ماشہ زردے کا رنگ، الائچی ہری، پانچ عدد، لونگ پانچ عدد کسی باریک کپڑے میں رکھ کر پوٹلی بنا لیں اور اس پوٹلی کو چاولوں کو میں ڈال دیں تاکہ چاولوں کے ساتھ ابل کر ان کا عرق نکل جائے
بعدمیں یہ پوٹلی نکال دیجئے
جب چاولوں میں تین کتی رہ جائے تو ان کو کسی کپڑے میں چھان کر کسی دوسرے برتن میں ڈال دیں اور جو قوام تیار رکھا ہے اسے کسی بڑے چمچے سے اس طرح ڈالیں کہ ہر طرف پڑ جائے
پھر دیگچی کے سر پوش کو آٹے سے بند کر کے انگاروں پر لگا دیں
سر پوش پر بھی انگارہ لگا دیں
پھر جب بھاپ بھوٹنے لگے تو کھول کر دیکھیں اگر چاول گل گئے ہوں تو گھی ہر طرف چھڑک کر زعفران ملا دیں
سب آخر میں بادام کی ہوائیاں چھڑک دیں
کشمش ملانا ہو تو وہ بھی ملا دیں

More From Fruit Dishes