Anari Gosht Tips in Urdu - Anari Gosht Totkay - Tip No. 2979

Urdu Totkay Anari Gosht اناری گوشت (Tip No. 2979) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Gosht Aur Beef in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anari Gosht Recipe In Urdu

اناری گوشت کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2979

اجزاء:
گوشت(کیوبز میں کٹا ہوا) ایک کلو
انارکا جوس سواکپ
تیل کپ
تیز پتہ تین عدد
لونگ 10عدد
دار چینی اسٹکس پانچ عدد
چوٹھی الائچی 10عدد
پیاز(چوپ/سلائس کی ہوئی) ایک کپ
ادرک پیسٹ چار کھانے کے چمچے
لہسن پیسٹ چار کھانے کے چمچے
لال مرچ پاؤڈر دوچائے کے چمچ
دہی ایک کپ
گرم مصالحہ پاؤڈر چائے کا چمچہ
دھنیا پاؤڈر دو چائے کے چمچے
زیرہ پاؤڈر 3/1 1چائے کے چمچے
جاوتری پاؤڈر 3/2چائے کے چمچے
جائفل پاؤڈر چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ(کٹی ہوئی) دو چائے کے چمچے
زعفران ایک چٹکی
دودھ دو کھانے کے چمچے
بادام (فرائی کئے ہوئے) سواکپ
پو دینہ کے پتے 3/1,2چائے کے چمچے
ترکیب:
گوشت کو انار کے جوس میں ڈال کر 6-12گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ ایک پین میں تیل گرم کر یں۔ اس میں تیز پات، لونگ، دار چینی اور چھوٹی الائچی ڈال کر درمیانی آنچ پر کڑ اکڑا لیں۔ اس میں پیاز ڈال کر گولڈن کر لیں۔ اس کے بعد ادرک لہسن پیسٹ اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر 5منٹ تک پکائیں۔ اس میں میری نیٹ کیا ہوا گوشت ڈال کر مزید 10-15منٹ تک درمیانی آنچ پر پکائیں۔ حتیٰ کہ خوشبو آنے لگے۔ اس میں دہی ڈال کرمسلسل 5منٹ تک چمچ چلاتی رہیں۔ آنچ کم کر دیں اور گوشت کے گلنے تک پکائیں۔ اس پر گرم مصالحہ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، بادام اور پو دینہ کے پتے سے سجا کر گرم کر یں سرو کر یں۔

More From Gosht Aur Beef