Anday Kay Pakoray Tips in Urdu - Anday Kay Pakoray Totkay - Tip No. 3484

Urdu Totkay Anday Kay Pakoray انڈے کے پکوڑے (Tip No. 3484) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anday Kay Pakoray Recipe In Urdu

انڈے کے پکوڑے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3484

اشیاء:
انڈے دو عدد
نمک، سرخ مرچ حسب ذائقہ
ادرک، ہرا دھنیا حسب ضرورت
لہسن چھ جوئے
میدہ تین چھٹانک
ہری مرچ چند ایک
گرم مصالحہ(پساہوا) حسب ضرورت
کھانے والا سوڈا ایک چٹکی
ترکیب:
میدہ چھان لیں اور اس میں انڈے کھول کر ڈال لیں پھر اپنے ہاتھ دھو کر ہاتھ کی ہتھیلیوں میں اسے خوب ملیں اور ایک جان ہونے پر اس میں تھوڑا سا دودھ یا پانی ملا لیں۔ خیال رہے کہ اس میں گٹھلیاں نہ بنیں۔ اب اس میں لہسن اور ادرک کو پیس کر ملا دیں۔ پھر اس کو ایک گھنٹہ کے لئے پڑا رہنے دیں۔ ریفریجریٹر ہو تو اس میں رکھ دیں۔ ایک گھنٹہ کے بعد نکال کر گھی
کڑ کڑائیں۔ کڑاہی میں گھی کھلا ہونا چاہئے۔ اور پکوڑے تل کر نکال لیں۔ بہت مزیدار پکوڑے ہوں گے۔ اس کے علاوہ اس طریقے سے انڈا اور میدہ ملا کر چینی ڈال کر میٹھے پکوڑے یا میٹھے پورے بھی بنا سکتے ہیں۔

More From Eggs