Anday Ki Ice Cream Tips in Urdu - Anday Ki Ice Cream Totkay - Tip No. 2786

Urdu Totkay Anday Ki Ice Cream انڈے کی آئس کریم (Tip No. 2786) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Homemade Icecream in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anday Ki Ice Cream Recipe In Urdu

انڈے کی آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2786

اشیاء:
دودھ خالص ایک لیٹر
چینی 250گرام
انڈا ایک عدد
زعفران ایک گرام
عرق گلاب 25ملی لیٹر
ترکیب:
انڈے کو توڑ کر زردی اور سفیدی کو الگ الگ پھینٹ لیجئے۔ زعفران کو عرق گلاب میں بھگو دیجئے۔ دودھ کو ایک دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اور پکنے دیجئے۔ دودھ تین چوتھائی رہ جائے تو چینی ملا لیجئے اور پکنے دیجئے۔عرق گلاب، زعفران، انڈے کی سفیدی اور زردی کو ملا کر خوب پھینٹئے اور دودھ میں ملا دیجئے۔ اب دودھ کو چولہے سے اتار لیجئے اور ٹھنڈا ہونے دیجئے۔تیار شدہ دودھ ٹھنڈا کر کے آئس کریم مشین کے ڈبے میں ڈال دیجئے اور ڈھکنا خوب اچھی طرح بندکر دیجئے۔ برف کوٹ کر اس میں نمک اور قلمی شورہ ملا کر دودھ والے ڈبے کے چاروں طرف بھر دیجئے اور دس پندرہ منٹ پڑا رہنے دیجئے۔ اب مشین کی ہتھی کو گھمانا شروع کیجئے اور تیز تیز چلاتے رہیے۔ تقریباً4/3 گھنٹے تک مشین چلائیے۔ برف کم ہو جائے تو اور ڈال دیجئے۔ آئس کریم جب جمنے کے قریب ہو گی تو مشین کی ہتھی سخت ہوتی جائے گی۔ اب دودھ والے ڈبے کا ڈھکنا ذرا سا اٹھا کر دیکھ لیجئے۔ آئس کریم جم گئی ہو تو ہتھی گھمانا بند کر دیجئے اور آئس کریم کپ یا پلیٹ میں ڈال کر پیش کیجئے۔اگرمشین کی بجائے فریج سے آئس کریم کریم تیار کرنی ہو تو تیار شدہ دودھ سانچے میں ڈال کر فریج کے آئس بکس میں رکھ دیجئے۔ تقریباً چار گھنٹے بعد آئس کریم جم کر تیار ہو جائے گی۔

More From Homemade Icecream