Andon Ka Halwa 6 Tips in Urdu - Andon Ka Halwa 6 Totkay - Tip No. 2690

Urdu Totkay Andon Ka Halwa 6 انڈوں کا حلوہ (Tip No. 2690) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Andon Ka Halwa 6 Recipe In Urdu

انڈوں کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2690

اشیاء:
انڈے چھ عدد
چینی 250گرام
گھی 250ملی لیٹر
کھویا 250گرام
خشخاش 50گرام
پستہ 20گرام
بادام کی گری 25گرام
کشمش آدھا چمچہ
کیوڑا ایک چمچہ
زعفران پسی ہوئی ایک چٹکی
الائچی خورد چار عدد
ترکیب:
بادام بھگو دیجئے۔ چھلکا ملائم ہو جائے تو چھیل لیجئے۔ کشمش صاف کر کے بھگو دیجئے۔ پھول جائے تو نکال لیجئے انڈوں کی سفیدی کو خوب پھینٹ لیجئے۔ یہاں تک کہ اس کے اوپر جھاگ آجائے۔ زردی کو بھی پھینٹ لیجئے۔ پھر دونوں کو ملا کر پھینٹئے۔ خشخاش سل پر باریک پیس لیجئے۔ کھویا چور چور کر کے پسی ہوئی خشخاش میں اچھی طرح ملا لیجئے۔ چینی کو اتنا باریک کر لیجئے کہ دانہ مر جائے اور یک جان ہو جائے۔ زعفران کیوڑے میں حل کر کے ڈال دیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑا ئیے۔ اس میں الائچی کے دانے ڈال کر بھون لیجئے۔ پھر کشمش کے دانے ڈال کر تل لیجئے۔ پھر اس میں کھویا، خشخاش اور چینی کا مرکب ڈال دیجئے۔ انہیں ذرا سا بھون کر پھینٹے ہوئے انڈوں کی زردی اور سفیدی ڈال دیجئے۔ ہلکی آنچ پر پکائیے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے،شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے، پسی ہوئی خشخاش انڈوں میں جذب ہو جائے اور حلوہ گھی چھوڑنے پر آئے تو کیوڑہ میں زعفران حل کر کے ڈال دیجئے۔ حلوہ گھی چھوڑ دے تو اتار کر چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹوں میں حلوہ نکالیے اور اوپر چاندی کے ورق لگا دیجئے۔ بادام اور پستہ باریک کاٹ کر ورقوں کے اوپر چھڑک دیجئے۔ انڈوں کا لذیذ حلوہ تیار ہے۔

More From Eggs