Andon Ka Halwa 7 Tips in Urdu - Andon Ka Halwa 7 Totkay - Tip No. 2691

Urdu Totkay Andon Ka Halwa 7 انڈوں کا حلوہ (Tip No. 2691) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Eggs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Andon Ka Halwa 7 Recipe In Urdu

انڈوں کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2691

اشیاء:
انڈے بارہ عدد
چینی 350گرام/ حسب ذائقہ
بالائی 100گرام
زعفران آدھی چٹکی
کیوڑا ایک چمچہ
بادام کی گری 25گرام
پستہ 40گرام
ناریل 25گرام
سبز الائچی چار عدد
چھوہارے دو عدد
ترکیب:
بالائی پھینٹ لیجئے۔ کھویا مسل لیجئے اور پھر بالائی میں ڈال کر پھینٹ لیجئے۔ زعفران کیوڑے میں حل کر لیجئے۔ پھر بالائی اور کھوئے میں حل کر لیجئے۔ اس میں چینی ڈال کر پھینٹئے۔ چینی کا دانہ مر جائے اور سب چیزیں یک جان ہو جائیں۔ انڈوں کی سفیدی کو اتنا پھینٹئے کہ جھاگ آجائے اور وہ آدھ گھنٹے تک نہ بیٹھے ۔ زردی بھی خوب پھینٹئے اور پھر سفیدی اور زردی دونوں کو ملا کر پھینٹئے۔ اس کے بعد ان کو بالائی، کھوئے اور چینی کے مرکب میں ڈال کر پھینٹئے۔ یہاں تک کہ یک جان ہو جائیں۔ کھلے منہ کے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیے۔ اس میں سبز الائچیاں ڈال کر بھونئے ناریل پیس کر اور بادام کتر کر ڈال دیجئے۔ چھوہارے دودھ میں ابال لیجئے۔ گل جائیں تو گٹھلی نکال لیجئے اور باریک کتر کر گھی میں ڈال دیجئے۔ پھر تمام پھینٹی ہوئی چیزیں ڈال دیجئے چمچہ چلاتے رہیے۔ دھیمی آنچ پر رکھیے ۔ شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے پانی خشک ہو جائے اور حلوہ گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے۔ چند منٹ کے لئے ڈھکا رہنے دیجئے۔ اب پلیٹ میں حلوہ نکال لیجئے۔ اس پر چاندی کے ورق لگا ئیے۔ پستہ باریک کاٹ کر ورقوں کے اوپر چھڑک دیجئے۔

More From Eggs