Anjeer Walay Seekh Kabab Tips in Urdu - Anjeer Walay Seekh Kabab Totkay - Tip No. 3377

Urdu Totkay Anjeer Walay Seekh Kabab انجیر والے سیخ کباب (Tip No. 3377) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Meat Kebab Aur Gost Kabab in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Anjeer Walay Seekh Kabab Recipe In Urdu

انجیر والے سیخ کباب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3377

اشیاء:
قیمہ ایک کلو
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ(کالی مرچ، لونگ، دار چینی)
انجیر 6-8عدد
ثابت بھنے ہوئے چنے کپ
ثابت سرخ مرچیں 8عدد
نمک حسب ذائقہ
دہی ایک کپ
گھی ایک کپ
ترکیب:
قیمے کو سل پر باریک پیس لیں۔ گرم مصالحے میں انجیر، نمک بھنے ہوئے چنے اور ثابت سرخ مرچیں شامل کر کے پیس لیں۔ (مصالحہ جتنا باریک ہوگا، کباب اتنے ہی مزیدار بنیں گے) پسے ہوئے مصالحے میں قیمہ اور دہی شامل کر دیں ساتھ گھی گرم کر کے ڈال دیں۔ تمام آمیزے کو اچھی طرح مکس کرکے سیخوں پر رکھ کر آہستہ آہستہ دبا کر اس پر دھاگہ لپیٹ کر کوئلوں پر پکائیں۔ لذیذ سیخ کباب تیار ہیں اس بات کا خیال ہمیشہ رکھیں کہ جب گوش کااستعمال زیادہ ہو تو اس کے ساتھ سلاد‘ دہی کے رائتے یا پودینے کی چٹنی ہونا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ اشیاء کھانا ہضم کرنے میں معاونت بھی کرتی ہیں اور گوشت کے مضر اثرات کو بھی گھٹاتی ہیں۔ ان سیخ کبابوں کے ساتھ پیاز اور ٹماٹر کا سلاد بنا کر تا فتان کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Meat Kebab Aur Gost Kabab