Saib Aur Blackberry Ki Ice Cream Tips in Urdu - Saib Aur Blackberry Ki Ice Cream Totkay - Tip No. 995

Urdu Totkay Saib Aur Blackberry Ki Ice Cream سیب اور بلیک بیری کی آئس کریم (Tip No. 995) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Homemade Icecream in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Saib Aur Blackberry Ki Ice Cream Recipe In Urdu

سیب اور بلیک بیری کی آئس کریم کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 995

اشیاء:
کچے سیب 450گرام
میٹھے سیب کا جوس سوالیٹر
شہد 1کھانے کا چمچ
ونیلا ایسنس 1کھانے کا چمچ
بلیک بیری 2کپ
جیلاٹن پاؤڈر 1کھانے کا چمچ
انڈے کی سفیدی 2عدد
سیب کی قاشیں اور بلیک بیری حسب ضرورت
ترکیب:
1۔سیب چھیل کر باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اسے پین میں ڈالیں اور سیب کا آدھا رس ڈال کر ابالیں پھر ڈھک کر ہلکی اآنچ پر پکنے دیں تاکہ سیب نرم ہو جائیں۔
2۔سیبوں کو فوڈ پروسیسر میں ڈال کر پروسیس کر لیں اس میں شہد اور ونیلا ڈالیں ۔ سیب کے آمیزے کو دو حصوں میں تقسیم کر لیں ایک حصے میں آدھی بلیک بیری ڈال کر دوبارہ پرسیس کر لیں یہاں تک کہ آمیزہ نرم اور یکجان ہو جائے۔
3۔سیب کے بقایا رس کو ابال لیں اس میں جیلاٹن پاؤڈر ڈال کر حل کریں ۔آدھے رس کر سیب کے آمیزے میں ڈالیں اور آدھے رس کو سیب اور بلیک بیری کے آمیزے میں ملا دیں۔
4۔دونوں آمیزوں کو الگ الگ ٹھنڈا ہونے دیں ۔بچی ہوئی بلیک بیری سیب کے آمیزے میں ڈال کر چمچ سے ملا دیں انڈے کی سفیدی کو پھینٹ لیں یہاں تک کہ سخت ہو جائے اسے سیب کے آمیزے میں ملا دیں۔
5۔کیک کا چوکور سانچہ لیں اس میں سب سے پہلے سیب کا آمیزہ بچھائیں اس کے اوپر بلیک بیری کا آمیزہ اور آخر میں ایک تہہ کو تھوڑا سا فریز کرنے کے بعد میں دوسری تہہ لگائیں ۔ یا دونوں آمیزوں کو الگ الگ اچھی طرح ٹھنڈا کر لیں۔
6۔کیک کے سانچے کو فریزر میں رکھ دیں 20منٹ بعد جب نرم ہو جائے تو نکال لیں ۔چاقو کی مدد سے آئس کریم کی طرح کاٹیں اور پیش کریں ۔ اگر زیادہ ٹھنڈا استعمال کرنا ہو تو فریج میں زیادہ دیر کیلئے رکھ دیں۔
غذائیت:
توانائی 78کیلوریز
چکنائی 0.18گرام
جاذب چکنائی 0گرام
کولیسٹرول 0ملی گرام
فائبر 2.37 گرام

More From Homemade Icecream