Gajar Aur Saib Ka Masala Dar Soup Tips in Urdu - Gajar Aur Saib Ka Masala Dar Soup Totkay - Tip No. 945

Urdu Totkay Gajar Aur Saib Ka Masala Dar Soup گاجر اور سیب کا سوپ (Tip No. 945) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bachon Ke Soup in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Gajar Aur Saib Ka Masala Dar Soup Recipe In Urdu

گاجر اور سیب کا سوپ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 945

اشیاء:
سن فلاور آئل 2کھانے کے چمچ
گرم مسالہ پاؤڈر 1کھانے کے چمچ
گاجرباریک کٹی ہوئی 500گرام
پیاز باریک کٹاہوا 1بڑے سائز میں
کچے سیب باریک کٹے ہوئے 1سے2عدد
مرغی کی یخنی 750ملی لیٹر
نمک اور سیاہ مرچ حسب ذائقہ
عام سادہ دہی حسب ذائقہ
ترکیب:
1۔کھلے برتن میں تیل کو ہلکا گرم کریں۔پیاز اور گرم مسالہ پاؤڈر شامل کر یں اور 2منٹ بھونیں۔
2۔اب گاجر اور سیب کے ٹکڑوں کو دیگچی میں ڈال کر بھونیں اس آمیزہ کو تقرباََ15منٹ ہلکی آنچ پر بھونیں اور وقتاََفوقتاََ ہلاتے رہیں۔
3۔اب اس آمیزے میں آدھی یخنی شامل کر کے بلینڈرکی مدد سے بلینڈکر لیں۔
4۔آمیزے کو دوبارہ دیگچی میں ڈالیں،بقیایخنی شامل کریں اور ایک مرتبہ پھر ابال لیں۔
5۔حسب ذائقہ نمک مرچ شامل کریں۔
6۔سوپ کو پیالے یا گہری پلیٹ میں انڈیلیں گاجر کے ٹکڑوں اور دہی سے سجائیں۔
غذائیت:
توانائی 114کیلوریز
کولیسٹرول 0.4ملی گرام
چکنائی 3.57گرام
فائبر 4.99گرام
جاذب چکنائی 0.43گرام

More From Bachon Ke Soup