Saib Ka Halwa Tips in Urdu - Saib Ka Halwa Totkay - Tip No. 2717

Urdu Totkay Saib Ka Halwa سیب کا حلوہ (Tip No. 2717) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Saib Ka Halwa Recipe In Urdu

سیب کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2717

اشیاء:
پیلے سیب 500گرام
کھویا 100گرام
بالائی 250گرام
پستہ 40گرام
کشمش 40گرام
بادام کی گری 25گرام
سبز الائچی 6عدد
چینی 500گرام یاحسب ذائقہ
گھی 350ملی لیٹر یا حسب ذائقہ
کیوڑا ایک چمچہ
ترکیب:
سیب دھو کر چھلکے اتار لیجئے اور کدوکش کر لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں سیب ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیجئے۔ گل جائیں تو بالائی پھینٹ کر اور کھویا اچھی طرح چورا کر کے ڈال دیجئے چینی بھی ڈال دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے شیرہ جذب ہو جائے اور سب کچھ یک جان ہو جائے تو گھی میں سبز الائچیاں تل کر ڈال دیجئے۔ کشمش بھی صاف کر کے ڈال دیجئے اور خوب بھونئے۔ جب حلوہ بھن جائے اور گھی چھوڑ دے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹوں میں نکال کر چاندی کے ورق لگائیے اور اوپر پستہ اور بادام باریک کاٹ کر چھڑک دیجئے۔

More From Halwa Jaat