Sharbat Saib Tips in Urdu - Sharbat Saib Totkay - Tip No. 1383

Urdu Totkay Sharbat Saib شر بت سیب (Tip No. 1383) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Sharbat Saib Recipe In Urdu

شر بت سیب کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1383

اشیاء:
سیب(تازہ) آدھا کلو
دار چینی ایک ماشہ
چینی(دانے دار ) تین پاؤ
پانی تین پاؤ
مصطگی رونی ایک ماشہ
قرنفل ایک ماشہ
ترکیب:
سب سے پہلے سیبوں کو اچھی طرح سے دھو کر ان کو کدو کش کر لیا جائے اور پھرایک دیگچی میں ڈال کر تین پاؤ پانی اور چینی کے علاوہ دوسری تمام اشیاء اور بوٹیاں وغیرہ بھی اس میں شامل کر کے چولہے پر چڑھا دیں اور ہلکی آگ پر پکنے کے لئے رکھ دیں ۔ جب پانی پک پک کر آدھا یعنی ڈیڑھ پاؤ رہ جائے تو نیچے اتار کر کپڑے میں اچھی طرح سے چھان لیں اور چینی اچھی طرح ملا کر دو بارہ چولہے پر چڑھا دیں۔ جب قوام تیار ہو جائے تو پھر اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد بوتلوں میں بھر لیا جائے ۔ سیب کا یہ شر بت بہت عمدہ ثابت ہو تا ہے۔ دل و دماغ اور معدہ و جگر کو طا قت عطا کر تا ہے اور دل میں تازگی و جسم میں طاقت چستی پیدا کرنے کا سبب ہو تا ہے اس شر بت کو استعمال کر نے سے آپ ہمہ وقت صحت مند تروتازہ اور تندرست رہ سکتے ہیں ۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen