Murabba Aroo Tips in Urdu - Murabba Aroo Totkay - Tip No. 1300

Urdu Totkay Murabba Aroo مربہ آڑو (Tip No. 1300) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Murabba Aroo Recipe In Urdu

مربہ آڑو کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1300

اشیاء:
آڑو ایک کلو گرام(نیم پکے ہوئے)
چینی ایک کلو گرام
لونگ دس عدد
روح کیوڑہ ایک ٹیبل سپون
کشمش ایک چھٹانک
چھوٹی الائچی سبز دس عدد
ٹاٹری چوتھائی ٹی سپون
ترکیب:
پہلے چینی کا شیرہ تیار کر لیں اور پھر چینی کے شیرے میں الائچی اور کشمش ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں ۔ جب انگلی لگانے سے شیرے کی تارسی بن جاے تو اس میں گودے ہوئے آڑوڈال کر دس منٹ تک پکنے دیں۔ آگ درمیانی ہونی چاہیے۔ تاکہ شیرہ زیادہ سوکھنے نہ پائے ۔ پھر اس میں ٹاٹری ڈال دیں اور دیگچی کا منہ بند کر کے تھوڑی دیر پکنے دیں اور جب پک جائے تو اتار کر ٹھنڈا کر لیں ۔ اس کو خشک اور صاف مرتبان میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں۔ آڑوؤں کو دھو کر صاف کر لیں اور گٹھلیاں نکال کر چھلکا اتار لیں اور اندر سے جالا بھی نکال دیا جائے اور پھر کانٹے کی مدد سے اچھی طرح گود لیں۔ صحت وتوانائی سے بھر پور مربہ آڑو مزے مزے سے تناول فرمائیں۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba