Arvi Pattay Kay Pakoray Tips in Urdu - Arvi Pattay Kay Pakoray Totkay - Tip No. 1775

Urdu Totkay Arvi Pattay Kay Pakoray اروی پتے کے پکوڑے (Tip No. 1775) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Ramadan Pakwan in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Arvi Pattay Kay Pakoray Recipe In Urdu

اروی پتے کے پکوڑے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1775

اروی کے پتوں کی موٹی گانٹھیں الگ کر کے اچھی طرح دھو لیں اور پھر الگ رکھ لیں۔
 بیسن میں سوڈا ڈال کر نمک ،ہلدی، دھنیا ،زیرہ پاؤڈر، شیشم کے بیج، ہنگ ادرک، ہری مرچ کی پیسٹ ،چینی اور ایک چائے کا چمچ تیل ملائیں اور سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کر لیں۔
پھر بیسن کے آمیزہ میں املی کا جوس اور اتنا پانی ڈالیں کہ ایک پیسٹ سی بن جائے۔
اس پیسٹ کو اروی پتوں پر ایک جیسا لگائیں ۔ پھر پتوں کو دونوں سروں سے پکڑ کر فولڈ کر یں اور پھر اس طرح رول کر یں کہ پیسٹ باہر نہ نکلے۔
 پھر ان رولز کو سٹیمر میں رکھ کر 45منٹ تک سٹیم دیں۔
 اس کے بعد ان سٹیم رولز کو موٹے پیسز کی صورت میں کاٹ لیں۔
ایک برتن میں الگ سے تیل گرم کر یں اور رائی ڈال کر جوش دیں، جب وہ جوش کھانے لگے تو ہلکی آنچ کر کے رولز کو ساتھ ساتھ تیل میں ڈال دیں۔
 پانچ سے سات منٹ کے بعد اُلٹا دیں تاکہ رولز کی دوسری سائیڈ بھی فرائی ہو جائے۔
مزید پانچ منٹ تک فرائی کرنے کے بعد چولہے سے اتار لیں ، ہرا دھنیا اور کھوپرا ڈال کر پیش کر یں۔ آپ یہ رولز گرم گرم بھی پیش کر سکتے ہیں اور ٹھنڈا کر کے بھی۔

More From Ramadan Pakwan