Arvi Kay Pattor Tips in Urdu - Arvi Kay Pattor Totkay

اروی کے پتوڑ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Arvi Kay Pattor Recipe In Urdu

اجزاء:
اروی کے پتے دو عدد
سرخ مرچ، نمک حسب ضرورت
پیاز پاؤ
ہرا دھنیا گٹھی
بیسن ایک پاؤ
انار دانہ دو کھانے کے چمچے
سبز مرچ چار عدد(باریک کٹی ہوئی)
خشک دھنیا دو چائے کے چمچ
کوکنگ آئل حسب ضرورت
ترکیب:
اروی کے پتوں کو دھو کر باریک کاٹ لیں۔ ہری مرچیں بھی دھو کر باریک کتر لیں پیاز کو باریک لچھوں میں کاٹ لیں، دھنیے کو توے پر ہلکا سا بھون لیں۔ ہرے دھنیے کی پتیاں چن کر باریک کاٹ لیں۔ انار دانے کو چن کر صاف کر لیں۔ اب ان تمام اجزاء کو بیسن میں ملا دیں۔ نمک، مرچ بھی ڈال دیں اور پانی ڈال کر اس آمیزے کی پیسٹ سی بنا لیں کچھ دیر رکھا رہنے دیں۔ ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے اس میں پہلے سے تیار کر دہ آمیزے سے پتوڑ بنا کر تل لیں۔ گولڈن براؤن ہونے پر کڑاہی سے نکال لیں اور ہری مرچ انار دانے کی چٹنی کے ساتھ پیش کر یں۔

More From Worldwide Food - مزید