Awami Zarda Tips in Urdu - Awami Zarda Totkay

عوامی زردہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Awami Zarda Recipe In Urdu

چاولوں کو دھو کر ایک گھنٹے تک بھگویا رکھیں
پتیلے میں دو لیٹر پانی ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں پانی ابلنے لگے تو اس میں چاول ڈال دیں
چاول تین کنی پر گل جائیں تو نچوڑ کر طشتری میں انڈیل لیں چاول اس طرح پھیلائیں کہ پانی خشک جلد ہو جائے
گھی کو پتیلی میں گرم کر یں اس میں پہلے سبز الائچیاں اور لونگ بھونیں
پھر زعفران پانی میں گھول کر ڈال دیں
چاول اور چینی کی چاشنی ایک تار پر تیار کر کے ملا دیں
بادام، پستہ اور ناریل بھی شامل کر لیں اور دم پر لگا دیں
دم لگانے سے پہلے کیوڑا بھی ڈال لیں
پندرہ منٹ کے بعد دیکھیں اگر اتفاق سے چاول سخت رہ گئے ہوں تو ذرا سے دودھ میں پانی ملا کر چھینٹا دیں اور ذرا دیر کے لئے دوبارہ دم پر رکھ دیں
طباق میں کفیگر کے ساتھ چاول پھیلا دیں
ورق لگائیں
ناریل اور پستے کی ہوائیاں چھڑکیں اور دودھ میں ابلے ہوئے چھوہاروں کو کتر کر نوں پر سجائیں بالائی پھینٹ لیں اور اس میں موسمی پھلوں کی قاشیں ملا کر ڈالیں

More From Zarda, Meethe Chawal - مزید