Baalai Daar Korma Tips in Urdu - Baalai Daar Korma Totkay - Tip No. 3197

Urdu Totkay Baalai Daar Korma بالائی دار قورمہ (Tip No. 3197) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Baalai Daar Korma Recipe In Urdu

بالائی دار قورمہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3197

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
دہی آدھا پاؤ
پیاز ایک پاؤ
دھنیا، سفید زیرہ دو چٹکی
لونگ چار عدد
کالی مرچ 8عدد
جائفل ایک عدد
گھی 100گرام
بالائی آدھ پاؤ
لہسن ایک پوتھی
ادرک ایک گانٹھ
چھوٹی الائچی چار عدد
جلوتری دو ماشے
مرچ، نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
پیاز اور لہسن کو الگ الگ پیس کر رکھ لیں۔ گھی گرم کر کے اس میں آدھی پیاز کے لچھے بھون کر انہیں نکال کر کسی پلیٹ میں رکھ لیں۔ اس کے بعد پساہوا لہسن پتیلی میں ڈال کر ڈھانپ دیں۔ دو منٹ بعد اس میں گوشت اور پسی ہوئی پیاز ڈال کر بھونیں۔ جب گوشت لال ہونے لگے تو دہی اور نمک ملا کر بھونیں۔ چند منٹ بعد اس میں پسا ہوا دھنیا، سفید زیرہ، سرخ اور سیاہ مرچیں ، ادرک، لونگ سب ڈال دیں۔دو منٹ بعد گوشت میں پانی ڈال کر گلنے کے لئے رکھ دیں۔ جائفل جلوتری، چھوٹی الائچی کیوڑے میں پیس کر ڈال دیں دو تین منٹ تک سالن کو پکنے دیں پھر بالائی پھینٹ کر ڈال دیں۔ شوربے کے لئے پانی ڈال دیں۔ 20منٹ دم دے کر اتار لیں۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht