Badami Halwa Tips in Urdu - Badami Halwa Totkay - Tip No. 779

Urdu Totkay Badami Halwa بادام حلوا (Tip No. 779) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Halwa Jaat in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Badami Halwa Recipe In Urdu

بادام حلوا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 779


اجزاء:
سوجی ایک کلو
گھی سات سو پچاس
چینی ڈیڑھ کلو
چھوہارے آدھ کلو
کھوپرا(ناریل) ایک سو پچیس گرام
بادام گری دوسو پچاس گرام
زعفران ڈیڑھ گرام
الائچی کے دانے حسب ضرورت
تیج پات بارہ عدد
پانی حسب ضرورت
ترکیب:
گھی کو کسی قلعی دار برتن میں ڈال کر یا کڑاہی میں آگ پر رکھ دیں ۔مناسب آنچ پر گرم کریں گرم ہو جائے تو اس میں زعفران اور تیج پات ملا کرپھر اس میں سوجی ملا کر کسی کھرپی سے یا مسد سے مرکب کو متواتر گھوٹتے جائیں جب تک کہ یہ بھن کر سرخ نہ جوجائے اور خوشبو آنے لگے تب پانی ملاکر مرکب کو پتلائی کی مانند بنالیں اور اس میں اس وقت تک گھوٹیں جب تک مرکب یک جان نہیں ہو جاتا ۔اس وقت اس چینی ملا دیں اور دوسری اشیا کو پیس کر وہ بھی اس میں حلوہ کے مرکب میں چھوڑدیں۔جب حلوے کی مانند گاڑھا ہو جائے تو سب سے آخر میں چھوٹی الائچی کے دانے پیس کر ملا دیں ۔بس حلوہ تیار ہے چاندی کے ورق لگا کر سجائیں ۔

More From Halwa Jaat