Badam Ka Halwa 2 Tips in Urdu - Badam Ka Halwa 2 Totkay - Tip No. 2693

Urdu Totkay Badam Ka Halwa 2 بادام کا حلوہ (Tip No. 2693) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fruit Chat, Fruit And Dried Fruits Dishes in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Badam Ka Halwa 2 Recipe In Urdu

بادام کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2693

اشیاء:
بادام ایک کلو
گھی 250 ملی لیٹر
چینی ڈیڑھ کلو
بالائی 250گرام
کھویا 100گرام
سبز الائچی چھ عدد
لونگ دو عدد
کشمش چائے کا ایک چمچہ
پستہ چائے کا ایک چمچہ
کیوڑا ایک چمچہ
زعفران پسی ہوئی ذراسی
ترکیب:
بادام کی گریاں پانی میں بھگو دیجئے۔ چھلکا نرم ہو جائے تو اتار لیجئے۔ اور باریک پیس لیجئے۔ بالائی پھینٹ لیجئے۔ کھوئے کو چور چور کر کے بالائی میں پھینٹ لیجئے چینی اور بالائی کو کھوئے میں ملا کر اتنا پھینٹئے کہ یک جان ہو جائے۔ کشمش صاف کر بھگو دیجئے ۔ پھول جائے تو پانی سے نکال لیجئے۔ ایک کھلے منہ والے پتیلے میں گھی کڑ کڑائیے۔ اس میں سبز الائچیاں اور لونگیں ڈال کر بھونئے ۔خوشبو آنے لگے تو پسے ہوئے بادام ڈال کر بھونئے۔ بھننے کی خوشبو آنے لگے تو بالائی، کھوئے اور چینی کا مرکب ڈال دیجئے ۔ کشمش بھی ڈال دیجئے۔ آنچ دھیمی۔ رکھیے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے۔ شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے اور حلوہ گھی چھوڑنے پر آئے تو زعفران کو کیوڑے میں حل کر کے ڈال دیجئے۔ حلوہ بھن جائے اور گھی چھوڑ دے تو اتار لیجئے اور چند منٹ کے لئے ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹوں میں حلوہ نکال کر اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ ورقوں پر پستہ باریک کاٹ کر سجا دیجئے۔

More From Fruit Chat, Fruit And Dried Fruits Dishes