Badam Ki Kheer Tips in Urdu - Badam Ki Kheer Totkay

بادام کی کھیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Badam Ki Kheer Recipe In Urdu

چاول صاف کرکے چن کر دو گھنٹے تک بھگوئے رکھیں
پھر پانی سے نکال کر نچوڑ یں اور باریک پیس لیں
پتیلے میں دودھ ڈال کر آگ پر رکھیں
جوش آجائے تو پسے ہوئے چاول، پھینٹی ہوئی بالائی، الائچی کے پسے ہوئے بادام اور چینی ڈال دیں
آگ مدہم مدہم ہو چمچ چلاتے رہیں
چاول اور بادام حل ہو جائیں، شیرہ گاڑھا ہو جائے اور دودھ جوش کھاتے کھاتے تین پاؤ کے قریب رہ جائے اور کھیر کی شکل بننے لگے تو کیوڑا ڈال دیں
تھوڑی دیر دم پر رکھیں
کھیر کو طباق میں الٹ لیں
ورق لگائیں پستے کی ہوائیاں چھڑکیں اور من چاہے تو کسی موسمی پھل کے قتلے بھی رکھ لیں

More From Fruit Chat, Fruit And Dried Fruits Dishes - مزید