Bighary Baingan Tips in Urdu - Bighary Baingan Totkay - Tip No. 1627

Urdu Totkay Bighary Baingan بگھارے بینگن (Tip No. 1627) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bighary Baingan Recipe In Urdu

بگھارے بینگن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1627

اشیاء:
بینگن آدھ سیر
پیاز ایک عدد بڑی
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
لہسن چھ جوئے
لال مرچ حسب پسند
خشخاش ایک چائے کا چمچہ
ہلدی آدھا چائے کا چمچہ
دھنیا چار چائے کے چمچ
سفید زیرہ دو چائے کے چمچ
تل دو چائے کے چمچے
مونگ پھلی دو چائے کے چمچے
کھوپرا سوکھا پسا ہوا دو چائے کے چمچ
ہری مرچ چھ عدد
ہرا دھنیا چند پتے
پودینہ چند پتے
کڑی پتہ چند پتے
نمک حسب پسند
گھی آدھ پاؤ
ترکیب:
بینگن میں چار چار شگاف ڈال لیں۔ پیاز باریک کاٹ لیں۔ ادرک ،لہسن، لال مرچ اور خشخاش پیس لیں۔ تھوڑی سی پیاز،پسا ہوا سوکھا کھوپرا،دھنیا،سفید زیرہ، تل مونگ پھلی توے پر سینک کر الگ الگ پیس لیں۔ املی پانی میں بھگو دیں ۔ دھنیا، پودینہ کاٹ لیں ۔ تھوڑا سا سینکا ہوا مصالحہ اور نمک بینگن میں بھر کر ایک گھنٹے تک رکھ دیں۔ گھی میں پیاز سرخ کیجئے اور سارا کچا مصالحہ ملا کر تین منٹ تک بھون لیں اور پھر سارا سینکا ہوا اور مصالحہ ڈال کر ملائیں ۔ اب احتیاط سے بینگن ڈال کر تلیں۔ اور املی کا پانی ڈال کر ڈھکن بند کر کے اسے ہلکی آگ پر پکا ئیں ۔ بینگن گل جائیں ۔ تو کٹا ہوا ہرا مصالحہ اور ثابت ہری مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکا ئیں جب گھی الگ ہوجائے تو اتار لیں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu