Bagharay Baingan Tips in Urdu - Bagharay Baingan Totkay

بگھارے بینگن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Bagharay Baingan Recipe In Urdu


اشیاء:۔
بینگن آدھ سیر
پیاز ایک عدد بڑی
ادرک دو انچ کا ٹکڑا
لہسن چھو جوئے
لال مرچ حسب پسند
خشخاص ایک چائے کا چمچہ
ہلدی آدھ چائے کا چمچہ
دھنیا چار چائے کے چمچے
سفید زیرہ دو چائے کے چمچے
تل دو چائے کے چمچے
مونگ پھلی دو چائے کے چمچے
املی حسب پسند
کھوپرا سوکھا پسا ہوا دو چائے کے چمچے
ہری مرچ چھ عدد
پودینہ چند پتے
کڑی پتہ چند پتے
ہرا دھنیا چند پتے
نمک حسب پسند
گھی آدھ پاؤ
ترکیب:۔
بینگن میں چار چار شگاف ڈال لیں۔ پیام باریک کاٹ لیں۔ ادرک ، لہسن ، لال مرچ اور خشخاش پیں لیں۔ تھوڑی سی پیاز،پسا ہوا سوکھا کھوپرا، سفید زیرہ ، تل مونگ پھلی توے پر سینک کر الگ الگ پیس لیں۔ املی پانی میں بھگو دیں۔ دھنیا کاٹ لیں۔ تھوڑا سا سینکا ہوا مصالحہ اور نمک بینگ میں بھر کر ایک گھنٹے تک رکھ دیں۔ گھی میں پیاز سرخ کیجئے اور سارا کچا مصالحہ ملا کر تین منٹ تک بھون لیں اور پھر سارا سینکا ہوا مصالحہ ڈال کر ملائیں۔ اب احتیاط سے بینگن ڈال کر تلیں۔ اور املی کا پانی ڈال کر ڈھکن بند کر کے اسے ہلکی آگ پر پکائیں۔ بینگن گل جائیں۔ تو کٹا ہوا ہرا مصالحہ اور ثابت ہری مرچ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں جب گھی الگ ہوجائے تو اتار لیں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu - مزید