Bagharay Baingan Tips in Urdu - Bagharay Baingan Totkay - Tip No. 1181

Urdu Totkay Bagharay Baingan بگھارے بینگن (Tip No. 1181) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bagharay Baingan Recipe In Urdu

بگھارے بینگن کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1181

اجزا:
بینگن دو گول بڑے دھلے ہوئے
پکانے کا تیل تین چائے کے چمچ
پیاز باریک کٹے ہوئے تین درمیانہ سائز
ادرک باریک کٹا ہوا ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ باریک کٹی ہوئی ایک چائے کاچمچ
نمک حسب ذائقہ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
چا رسرخ پکے ٹماٹر موٹے کٹے ہوئے
ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا دو چائے کے چمچ
ترکیب:
دھلے ہوئے بینگنوں کو پانی صاف کر کے کوئلوں پر جھلسا لیں اور اگر کوئلوں کی انگیٹھی نہ ہو تو بینگنوں کو پہلے ہلکا ہلکا کانٹے سے گود کر کانٹے ہی سے لگا کر الٹ پلٹ کرتے ہوئے گیس کے چولحے یا برنر پر جھلسا لیں۔ جب بینگن چاروں طرف سے اچھی طرح جھلس جائیں تو کچھ دیر کے لئے اتنا ٹھنڈا ہونے دیں کہ جھلسا ہوا چھلکا اتار ا جاسکے ۔ اب دونوں بینگنوں کو باری باری ڈنڈی سے پکڑ کر جھلسا ہوا چھلکا اتار لیں۔ چھلکا اترے ہوئے بینگنوں سے ڈنڈیاں کاٹ کر پھینک دیں اور بینگنوں کے بڑے بڑے ٹکڑے کاٹ لیں۔
اب ایک بھاری پیندے کے برتن یعنی دیگچی میں پہلے تیل گرم کریں اور پیاز کو ہلکا سنہری کر کے ادرک اور ہری مرچوں کو بھون لیں۔ لال مرچ پاؤڈر نمک اور کٹے ہوئے ٹماٹروں کو ایک چمچ پانی ملا کر تیل پیاز میں ڈالیں اور تقریباََ پانچ منٹ تک بھونیں ۔یہاں تک کہ تیل مسالے سے الگ ہو جائے ۔ کٹے ہوئے بینگن جوکہ آگ پہ جھلسنے کی وجہ سے تقریباََ پک بھی چکے ہیں۔ مسالے میں ملا کر چند لمحے کے لئے چمچ ہلا کر بھونیں ۔ اس طرح مسالہ لگے بینگنوں کے ٹکڑوں کو دس منٹ کے لئے بغیر ڈھکے چھوڑ دیں ۔اب میز پر کھانے کے لئے پیش کرنے سے پہلے بینگنوں کے بھرتے کو پہلے سے گرم ڈش میں نکال کر کٹا ہوا ہرا دھنیا بھرتے پہ چھڑک دیں۔ مسالہ دار بھگارے بینگن تار ہیں۔

More From Baingan Tinda And Kaddu