Baingan Ki Talaaji Tips in Urdu - Baingan Ki Talaaji Totkay

بینگن کی تلاجی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Baingan Ki Talaaji Recipe In Urdu

اشیاء:
گائے کا گوشت آدھا کلو
گول بینگن 350گرام
سرسوں کاتیل 250گرام
دہی ایک گٹھی (چھوٹی)
ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
گھی چوتھائی کپ
پیاز ایک عدد(باریک کاٹ لیں)
سرخ مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
گھی گرم کر یں اور اس میں پیاز، لہسن ،ہلدی، مرچیں اور نمک ڈال کر بگھار لیں۔ گوشت ڈال دیں۔ جب گوشت کا پانی سو کھ جاے تو اچھی طرح بھون لیں اور دہی ڈال دیں۔ گوشت کو گلاس اور بعد میں ایک پیالہ پانی ڈال کر الگ رکھ دیں ۔
بینگن کے آدھا انچ موٹے گول گول ٹکڑے کاٹیں تھوڑا سا لہسن، سرخ مرچیں ،ہلدی اور نمک پیس لیں اور ان ٹکڑوں پر اچھی طرح دو طرف لگائیں۔ مصالحہ لگانے کے بعد بینگنوں کے ٹکڑے کسی تھالی میں ر کھ کر دھوپ میں رکھ دیں تاکہ ذرا خشک ہو جائیں۔ تقریباََ ایک گھنٹہ بعد دیگچی میں تیل گرم کر یں۔ ہلکی آنچ پر بینگن کے سارے ٹکڑے تل کر ہلکی سرخ کر لیں اور گوشت کے قورمے میں ڈالتے جائیں۔ دیگچی کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور آہستہ آہستہ چمچہ ہلا تی جائیں ۔ تیل بھی سالن میں شامل کر لیں ۔ جب سالن بھن جائے اور تیل چھوڑ دے تو سالن تیار ہے یہ سالن ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ زیادہ مزے دار لگتا ہے۔

More From Baingan Tinda And Kaddu - مزید