Baingan Lehsun Aur Mirchon Ka Bharta Tips in Urdu - Baingan Lehsun Aur Mirchon Ka Bharta Totkay - Tip No. 954

Urdu Totkay Baingan Lehsun Aur Mirchon Ka Bharta بینگن ،لہسن اور مرچوں کا بھرتہ (Tip No. 954) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baingan Tinda And Kaddu in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Baingan Lehsun Aur Mirchon Ka Bharta Recipe In Urdu

بینگن ،لہسن اور مرچوں کا بھرتہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 954

اشیاء:
لمبے بینگن 3عدد
سرخ شملہ مرچ 3عدد
لہسن 5پوتھی
کالی مرچ(پیپر کارن) ڈیڑھ چائے کا چمچ کٹی ہوئی
دھنیا 2کھانے کے چمچ باریک کترا ہوا
ترکیب:
1۔اوون کو 400Fپر گرم کر لیں ۔بیکنگ شیٹ پر بینگن ، مرچ اور لہسن کو رکھ کر10منٹ تک اوون میں پکائیں۔10منٹ کے بعد لہسن نکال لیں لیکن شملہ مرچوں اور بینگن کو مزید 20منٹ پکنے دیں۔
2۔لہسن کو چھیل کر گوڈ پر وسیسر میں ڈالیں۔20منٹ بعد شملہ مرچیں اوون سے نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔جبکہ بینگن مزید 10منٹ اوون میں رہنے دیں۔
3۔اب بینگن کو درمیان سے لمبائی کے رخ پرگہرا کٹ لگائیں اور چمچ کی مدد سے سارا گودا ایک چھلنی میں نکالیں اور چمچ سے دبا دبا کر اس کا رس علیحدہ کر لیں۔
4۔بینگن کے گودے کو فوڈ پر وسیسیر میں ڈالیں اور لہسن کے ساتھ اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔اور کسی ٹرے یا پیالے میں نکال لیں۔
5۔سرخ شملہ مرچوں کا چھلکا اتار کر بینگن کے بھرتے میں شامل کریں اور تھوڑی دیر کے لئے اچھی طرح ہلائیں۔
6۔اس پر پیپر کارن اور دھنیا چھڑک کر پیش کریں۔
غذائیت:
توانائی 70کیلوریز
چکنائی 132گرام
جاذب چکنائی 0
کولیسٹرول 0
فائبر 5.96گرام

More From Baingan Tinda And Kaddu