Murabba Beer Tips in Urdu - Murabba Beer Totkay

مربہ بیر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Murabba Beer Recipe In Urdu

اشیاء:
بیر ایک کلو گرام
لیموں کا رس آدھا اونس
چینی ڈیڑھ کلو گرام
ترکیب:
بیر عمدہ ،موٹے اور بے داغ ہونے چاہئیں اور انھیں لکڑی کی تیلی کی باریک نوک سے چاروں اطراف سے چھید لیا جائے اور پھر ململ کے باریک کپڑے میں پوٹلی کی صورت میں باند ھ لیں کھولتے ہوئے پانی میں دو تین منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اس طریقے سے وہ نرم ہو جائیں گے اور چینی اچھی طرح جذب کر سکیں گے۔ پھران کو چینی کے برتن میں ڈال دیں اور ایک حصہ چینی کو تین حصے پانی میں ملا کر آگ پر جوش دیں ۔یہاں تک کہ قوام بن جائے اور اس میں لیموں کا رس بھی ملا دیا جائے۔ پھل کو بیس گھنٹے تک کے لئے قوام میں رہنے دیں اور چوبیس گھنٹے کے بعد قوام نکال لیں اور اس قوام میں استعمال کر دہ چینی کے چوتھائی حصہ کے برابر مزید چینی ملا دیں اور پھر جوش دے کر اس قوام کو پھولوں پر ڈال دیں ۔ یہ عمل اس وقت تک کرتے رہیں۔ جب تک قوام شہد کی طرح گاڑھا ہو جائے۔ پھر پھل کو چار دن تک قوام میں پڑا رہنے دیں ۔ نہایت ہی عمدہ اور فروخت وتازگی سے بھر پور مربہ تیار ہو گا۔

More From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید