Bake Macaroni Tips in Urdu - Bake Macaroni Totkay - Tip No. 1762

Urdu Totkay Bake Macaroni بیک میکرونی (Tip No. 1762) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bake Macaroni Recipe In Urdu

بیک میکرونی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1762

اجزاء:
ایلبو میکرونی 150گرام
مچھلی 250گرام
مشرومز 100گرام(کٹی ہوئی)
مکئی کے دانے 200گرام
شملہ مرچ (کٹی ہوئی) چار کھانے کے چمچ
براؤن بریڈ کا چورا چھ کھانے کے چمچ
کدو کش کی ہوئی پنیر دو کھانے کے چمچ
سوس کے لئے :
خالص تیل ایک کھانے کا چمچ
آٹا 4کھانے کے چمچ
دودھ 450ملی لیٹر
نمک اور کالی مرچ ذائقہ کے لئے
زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
پانی نکلا ہوا دہی 50گرام
پنیر (کدو کش کی ہوئی) 50گرام
ترکیب:
میکرونی کو اچھی طرح پکائیں ۔ مچھلی کو دھو کر اتنا پکائیں کہ وہ اچھی طرح گل جائے ، اس کے کانٹے وغیرہ نکال دیں۔
سوس:
تیل کو ایک برتن میں گرم کر یں ،پھر چولہے سے ہٹا کر ہلاتے ہوئے آٹا ڈالیں اور بالکل ہموار کر لیں۔ پھر تھوڑا تھوڑا کر کے دودھ ملائیں اور دوبارہ چولہے پر رکھ کر دو سے تین منٹ تک پکائیں۔ چمچ سے مسلسل ہلاتے رہیں یہاں تک کہ وہ خاصا گاڑھا سا آمیزہ بن جاے۔ پھر اسی طرح چمچ سے لاتے ہوئے نمک کالی مرچ زیرہ دہی اور پنیر ڈال کر مزید دو منٹ تک پکاتے رہیں۔ اس کے بعد میکرونی، مشرومز ،مکئی کے دانے ،شملہ مرچ اور مچھلی کو آپس میں مکس کر کے سوس کے اوپر ڈال دیں۔ پھر اس سارے آمیزہ کو مکس کر کے ایک اوون پروف ڈش میں ڈالیں۔ ڈبل روٹی کے چورے اور پنیر کو الگ سے مکس کر یں ڈش کے اوپر چھڑک دیں۔ پھر اوون میں رکھ کر درمیانے درجہ حرارت پر 15سے 20منٹ تک بیک کر یں۔ اس ڈش کو بطور سنیک ، سپر ڈش یا پھر سبزیوں کے ساتھ لنچ یا ڈنر میں پیش کیا جا سکتا ہے۔

More From Baked Dishs