Bake Beef Tips in Urdu - Bake Beef Totkay - Tip No. 3166

Urdu Totkay Bake Beef بیک بیف (Tip No. 3166) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bake Beef Recipe In Urdu

بیک بیف کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3166

اشیاء:
گوشت آدھا کلو
پیاز دو عدد
ٹماٹر ایک کپ
ہرا دھنیا حسب ضرورت
نمک، کالی مرچ حسب پسند
بڑے آلو چار عدد
ہری مرچ دو عدد
انڈے کی زردی ایک عدد
گھی حسب ضرورت
گرم مصالحہ چار چٹکی
ترکیب:
پیاز کو لچھے دار تل کر نکال لیں۔ آلو کے قتلے کاٹ کر ابال لیں۔ مرچ کاٹ کر تل لیں۔ ٹماٹر پانی میں گلا کر کچل لیں۔ ایک سانچے میں گھی لگا کر آلو کی تہہ اوپر گوشت پھر ٹماٹر پھیلائیں۔ ان پر پیاز اور ہری مرچ رکھیں۔ نمک، مرچ، گرم مصالحہ حسب پسند چھڑک دیں۔ اوپر آلو کی طے لگا دیں۔ 200درجے پر 30منٹ اوون میں رکھیں نکالنے سے 5منٹ پہلے انڈے کی زردی کو ایک کھانے کے چمچ سے دودھ میں گھول کر اس پرچھڑک دیں۔

More From Baked Dishs