Bakray Ki Sabat Raan Tips in Urdu - Bakray Ki Sabat Raan Totkay

بکرے کی ثابت ران کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Bakray Ki Sabat Raan Recipe In Urdu

اشیاء:
بکرے کی ایک عدد ران تقریباً سوا کلو
گھی آدھ پاؤ
نمک حسب ذائقہ
مرچ سرخ حسب ذائقہ
ادرک آدھ چھٹانک
سرکہ ایک پیالی
کالی مرچ ایک ٹی اسپون
ترکیب:
بکرے کی ران کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں۔ ادرک کو سل پر باریک پیس لیں اور اس میں نمک سرخ مرچ اورکالی مرچ ملا کر اچھی طرح مکس کر دیں۔ یہ سارا پسا ہوا مصالحہ سرکے میں ڈال دیں۔ کچھ دیر بعد اس سرکہ ملے مصالحے کو ران پر لگائیں اور اس سرکہ مصالحہ لگی ران کوکم از کم دو گھنٹے کے لئے ٹھنڈی جگہ پر رکھ دیا جائے۔ اس کے بعد ایک کڑاہی میں گھی گرم کر کے ہلکی آنچ پر ران کے گوشت کو سرخ کر لیں۔ جب اچھی طرح سرخ ہو جائے تو اس قدر پانی ڈالیں کہ گوشت گل جائے۔ اس کے بعد دو بارہ سرخ کر کے ثابت ہی ڈش میں نکال لیں لذیذ ثابت ران ہے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht - مزید