Balai Ki Pudding Tips in Urdu - Balai Ki Pudding Totkay

بالائی کی پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Balai Ki Pudding Recipe In Urdu

اشیاء:
بالائی 250گرام
دودھ لیٹر
انڈے 8عدد
چینی حسب پسند
ترکیب:
انڈوں کو کسی کھلے منہ کے برتن میں توڑ کر خوب پھینٹئے اور ان میں بالائی شامل کر کے پھر پھینٹئے۔ دونوں یک جان ہو جائیں توان میں چینی ملا کر مزید بیس منٹ تک پھینٹئے۔ایک دیگچی میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھادیجئے۔ دو تین ابال آکر دودھ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈا ہو جانے پر اسے انڈوں اور بالائی والے برتن میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹئے۔ جب تمام چیز یں مل کر ملائم ہو جائیں تو انہیں تام چینی کی ڈش یا پڈنگ کے سانچے میں ڈال دیجئے۔ اب ایک کھلے منہ کی دیگچی لے کر اس میں پانی ڈالیے اور پڈنگ والی ڈش یا پڈنگ کا سانچہ اس طرح اس میں رکھئے کہ ڈش یا سانچہ آدھا پانی کے اندر اور آدھا پانی سے باہر ہو۔ پانی والی دیگچی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ دیگچی کے ڈھکنے پر بھی آگ کے کچھ کوئلے رکھ دیجئے اور پکنے دیجئے۔ دس منٹ بعد ڈھکنا کھول کر دیکھ لیجئے۔ پڈنگ اگر جم گئی ہو تو اتار لیجئے اور اگر ابھی نہ جمی ہو تو ڈھکنا دو بارہ بند کر کے مزید پکنے دیجئے۔ جب جم جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈی ہونے پر تناول کیجئے۔

More From Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding - مزید