Bambai Ki Biryani Tips in Urdu - Bambai Ki Biryani Totkay - Tip No. 1594

Urdu Totkay Bambai Ki Biryani بمبئی کی بریانی (Tip No. 1594) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Biryani Aur Pulao in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bambai Ki Biryani Recipe In Urdu

بمبئی کی بریانی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1594

اشیاء:
چاول ایک کلو
گوشت ایک کلو
گھی 250گرام
آلو 250گرام
پیاز 125گرام
لہسن ایک گٹھی
ادرک 30گرام
دہی 250گرام
ناریل پسا ہوا چار چمچے برابر
گرم مصالحہ حسب ذائقہ
نمک، مرچ حسب ذائقہ
ترکیب:
گھی میں پیاز کو بادامی رنگ ہونے تک بھون لیں پھر گوشت ڈال کر بھونیں اور خوب بھن جائے تو لہسن اور ادرک اور پھر دہی اور نمک مرچ ڈال دیں دہی کے خشک ہونے پر ناریل ڈال د یں اور تھوڑ سا پانی ڈال کر گوشت کو گلنے دیں۔ جب گوشت گل جائے تو سبز اور ثابت گرم مصالحہ ڈال دیں۔ آلو مٹر کے علاوہ آپ چائیں تو کوئی اور سبزی مثلاََ فراش بین گوبھی وغیرہ بھی ڈال سکتے ہیں۔ جب سبزی گل جائے اورپانی خشک ہو جائے تو چاول کو علیحدہ نمک ڈال کر آگ پر رکھ کر ابال لیں۔ اور دیگچی میں ایک طرف یہ سبز گوشت اور دوسری طرف چاول ڈال کر یا صرف ایک تہ چاول اور اس پر سبزی گوشت اوپر باقی سب کے سب سفید چاول ڈال کر دم دے دیں۔ کوئی پندرہ منٹ کے بعد جب سالم کا پانی بالکل خشک ہو جائے تو اتار لیں۔ اس میں آپ پسند کر یں تو ناریل کے ساتھ آدھی چمچی امچور بھی ڈال سکتے ہیں۔

More From Biryani Aur Pulao