Kailay Ka Halwa Tips in Urdu - Kailay Ka Halwa Totkay - Tip No. 2726

Urdu Totkay Kailay Ka Halwa کیلے کا حلوہ (Tip No. 2726) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Yummy Sweet Dish in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kailay Ka Halwa Recipe In Urdu

کیلے کا حلوہ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2726

اشیاء:
کیلا 500گرام
دودھ ایک لیٹر
بالائی 250گرام
چینی 500گرام
گھی 350ملی لیٹر
باداموں کی گری 100گرام
پستہ 20گرام
زعفران (پسی ہوئی) ایک چٹکی
سبز الائچی چھ عدد
کیوڑا ایک چمچہ
چھوہارے دو عدد
ترکیب:
500گرام چینی میں 750ملی لیٹر پانی ڈال کر ایک تا ر کا قوام تیار کیجئے۔ کیلے چھیل لیجئے۔ گودے کو چمچے یا کانٹے سے مسل لیجئے۔ بالائی پھینٹ لیجئے۔ ایک کھلے منہ کے پتیلے میں دودھ ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ ایک جوش آنے پر کیلوں کا گودا اچھی طرح کچلنے کے بعد دودھ میں ڈال دیجئے اور ہلکی آنچ پر آہستہ آہستہ پکنے دیجئے۔ چمچہ چلاتے رہیے اور اتنا پکائیے کہ دودھ خشک ہو جائے۔ اب ایک کھلے منہ کے پتیلے میں گھی اچھی طرح گرم کیجئے۔ اس میں الائچیاں ڈال کربھونئے پھر کیلے ڈال کر بھونئے۔ پھرزعفران بالائی میں پھینٹ کر ڈال دیجئے۔ چینی کا قوام بھی ڈال دیجئے۔ دھیمی آنچ پر پکنے دیجئے اور چمچہ چلاتے رہیے۔ چند منٹ بعد بادام کی گری اور پستہ کاٹ کر ڈال دیجئے۔ دودھ خشک ہوجائے۔ چینی کا پانی خشک ہو جائے۔ شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے اور حلوہ بھن جائے تو کیوڑا ڈال کر اتار لیجئے اور چند منٹ کے لیے ڈھکا رہنے دیجئے۔ ایک پلیٹ میں حلوہ نکالیے اس پر چاندی کے ورق لگائیے۔ دو چھوہارے دودھ میں ابال لیجئے۔ گل چائیں تو باریک کتر کر حلوے پر سجا دیجئے۔

More From Yummy Sweet Dish