Kailay Ki Pudding Tips in Urdu - Kailay Ki Pudding Totkay - Tip No. 2780

Urdu Totkay Kailay Ki Pudding کیلے کی پڈنگ (Tip No. 2780) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Kailay Ki Pudding Recipe In Urdu

کیلے کی پڈنگ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2780

اشیاء:
دودھ لیٹر
انڈے دو عدد
کیلے بڑے چار عدد
چینی 75گرام
ترکیب:
انڈوں کی سفیدی الگ اور زردی الگ کر کے ان کو خوب پھینٹئے۔جب سفیدی بالکل جھاگ کی طرح بن جائے تو اس میں چینی ڈال دیجئے۔ اور سفیدی اور زردی دونوں ملا کر خوب پھینٹئے۔ دودھ کو دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے اورہلکی آگ پر پکنے دیجئے۔ جب دودھ آدھا رہ جائے تو اتار لیجئے اور انڈوں والی ڈ ش میں ڈال کر چمچے سے خوب پھینٹئے۔کیلئے چھیل کر ان کے گول گول قتلے کاٹ لیجئے اور پڈنگ کی ڈش یا سانچے میں پھیلا کر رکھ دیجئے۔ انڈوں اور دودھ والا آمیزہ ان کے اوپر ڈال کر چمچے سے اچھی طرح ہلا دیجئے۔ اب ایک کھلے منہ کی دیگچی لے کر اس میں پانی ڈالیے اور اس میں پڈنگ والی ڈش یا سانچہ اس طرح رکھئے کہ نصف پانی کے اندر اورنصف پانی سے باہر ہو۔ پانی والی دیگچی کا ڈھکنا بند کر کے چولہے پر چڑھا دیجئے۔ اور ہلکی آگ پر پکنے دیجئے دیگچی کے ڈھکنے پر بھی آگ کے کچھ کوئلے رکھ دیجئے۔ دس منٹ بعد ڈھکنا کھول کر دیکھ لیجئے۔ پڈنگ جم گئی ہوتو اتار لیجئے نہ جمی ہو تو ڈھکنا دوبارہ بند کر کے پکنے دیجئے۔ جب جم جائے تو اتار لیجئے اور ٹھنڈی ہو جانے پر تناول فرمائیے۔

More From Cake, Brownies, Pan Cake, Pudding