Bund Gobhi Aur Murgh Tips in Urdu - Bund Gobhi Aur Murgh Totkay - Tip No. 1703

Urdu Totkay Bund Gobhi Aur Murgh بند گوبھی اور مرغ (Tip No. 1703) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chicken Aur Sabzi in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bund Gobhi Aur Murgh Recipe In Urdu

بند گوبھی اور مرغ کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1703

اشیاء:
مرغ آدھا کلو گرام
بند گوبھی ایک عدد بڑی
کارن فلور ایک پیالی
نمک ایک چاے کا چمچہ
پانی ایک پیالی
سرکہ ایک کھانے کا چمچہ
ادرک ایک چائے کا چمچہ
نمک چاے کا چمچہ
اجینو موٹو ایک چٹکی
اجوائن ایک چٹکی
تیل پیالی
چینی چائے کا چمچہ
ہرا لہسن ایک چائے کا چمچہ
ٹماٹر سوس پیالی
سلاد کے پتے چار پتے
پیاز ایک عدد
ترکیب:
مرغ دھو کر ایک پیالی پانی میں ڈال دیں۔ اس میں لہسن ،چینی، اجوائن، اجینو موٹو، سرکہ، ادرک اور چمچہ نمک ملا کر پکائیں پانی خشک ہونے پر اتار لیں۔ گوبھی کے پتے آہستہ آہستہ اتاریں۔ ٹوٹیں نہیں ۔دھو کر رکھ لیں۔ کارن فلور میں ایک پیالی پانی ملائیں۔ پھر نمک او رکالی مرچ شامل کر دیں۔ پلیٹ میں گوبھی کا پتہ رکھ دیں۔ یعنی بچھا لیں۔ اس پر کارن فلور کا آمیزہ ہلکا ہلکا لگائیں۔ پھر دوسرا پتا رکھ دیں۔ آمیزہ لگائیں۔ آٹھ دس پتے اوپر تلے رکھ کر رول بنا لیں۔ اسی طرح اور پتے رکھ کر دوسرا رول تیار کریں۔ ایک برتن میں پانی ابلنے رکھیں۔ اس پر لوہے کی چھلنی رکھ دیں۔ پانی ابلنے لگے تو گوبھی کے پتوں کے رول پر دھاگہ لپیٹ کر چھلنی میں رکھ دیں۔ دس منٹ بعد رول چمچے سے لپیٹیں ۔ دس منٹ اسی طرح رہنے دیں۔ اب ان کو نکال کر ٹھنڈا کریں اور پھر چھری سے ٹکڑے کاٹ لیں ۔ اس کے بعد تیل گرم کر کے اس میں ٹکڑے تل لیں ۔ باقی تیل میں مرغ ہلکا سا بادامی تلیں۔ ڈش میں سلاد کے پتے بچھائیں ۔ ان پر بند گوبھی کے ٹکڑے رکھیں اور مرغ کے ٹکڑے بیچ رکھ دیں اور اس کے چاروں طرف پیاز سجا دیں۔

More From Chicken Aur Sabzi