Bund Gobhi Kay Roll Tips in Urdu - Bund Gobhi Kay Roll Totkay - Tip No. 1576

Urdu Totkay Bund Gobhi Kay Roll بند گوبھی کے رول (Tip No. 1576) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Fast Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bund Gobhi Kay Roll Recipe In Urdu

بند گوبھی کے رول کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1576

اشیاء:
گوبھی کے پتے چھ عدد
گھی ایک چھٹانک
اجوائن ایک چمچہ
پسا گرم مصالحہ آدھا چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا انار دانہ ایک چائے کا چمچہ
ہری مرچ چھ عدد
بادام ایک چھٹانک
ٹماٹر چا رعدد
آلو ایک پاؤ
پہاڑی مرچ ایک عدد
لال مرچ نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
پتوں کو دھو کر سکھا لیں، آلو ابا لیں اور چھلکا اتار کر پیس لیں اب اس میں اجوائن ،انار دانہ، پہاڑی مرچ گھوٹ لیں ، زیرہ ،ہری مرچ (کٹی ہوئی) نمک مرچ ،بادام اور ٹماٹر (باریک کاٹ لیں) ملا لیں اب پتوں کو پھیلائیں ان پر آلو سمیت تمام یکجان چیزیں رکھ کے پتے کو پلٹ کر رو ل بنا لیں اور دھاگا باندھ دیں۔ ایک دیچی میں گھی کڑکڑائیں اس میں ان رولوں کو ہلکی آنچ پر تلیں جب پتوں کارنگ بادامی ہونے لگے تو ہلدی اور گرم مصالحہ چھڑک دیں اور ساتھ ہی پانی کا چھینٹا دے دیں تاکہ بھاپ نہ نکلنے پائے (دہی کا چھینٹا بھی دے سکتے ہیں) اب دیگچی کا ڈھکن لگا کر اس وزن رکھ دیں تاکہ بھانپ نہ نکلنے پائے آنچ تیز کر دیں جب پانی بھاپ بن کر اڑ جائے تو ہلکی آنچ پر پکائیں جب پانی خشک ہو جائے تو ڈھکن کھو ل کر دیکھیں اور جب رول پیندے میں لگنے لگیں تو اتار لیں ۔ آپ چاہیں تو ان رولز میں ابلی ہوئی سبزیاں ،دالیں، پکوڑے بھر کر بھی سکتے ہیں۔

More From Fast Food