Bund Gobhi Jheengay Tips in Urdu - Bund Gobhi Jheengay Totkay - Tip No. 2131

Urdu Totkay Bund Gobhi Jheengay بند گوبھی جھینگے (Tip No. 2131) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Chinese Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bund Gobhi Jheengay Recipe In Urdu

بند گوبھی جھینگے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 2131

اشیاء:
بڑے جھینگے دس عدد
بند گوبھی آدھ کلو
پکانے کا تیل تین چمچ
ہری مرچ تین عدد
کچاناریل ایک عدد
پیاز چھ عدد درمیانہ سائز
لہسن بارہ جوے
دیگر مصالحہ جات حسب ضرورت
نمک حسب پسند
ترکیب:
دس عدد بڑے جھینگوں کے سب سے پہلے چھلکے اتار لیں حرام مغز کی نسیں صاف کرلیں پھر پانی میں کئی دفعہ دھو کر صاف کر کے اور خشک کر رکھ لیں۔
ایک کھلے برتن میں آدھا ٹھنڈا پانی ڈال دیں، بند گوبھی کو الگ سے دھو لیں پھر اس کے سات آٹھ ٹکڑے کر کے ٹھنڈے پانی کے برتن میں ڈال دیں ساتھ ہی تھوڑا سا نمک بھی شامل کر دیں اب بند گوبھی کے ٹکڑوں کو بیس منٹ کے لئے ٹھنڈے نمکین پانی میں بھگو کر چھوڑ دیں۔ وقت مقررہ کے بعد بند گوبھی کے ٹکڑوں کو نمکین ٹھنڈے پانی سے نکال کر باریک کتر لیں اس کے بعد دیگچی میں ڈال کر تھوڑا سا نمک شامل کر دیں اور دھیمی آنچ پر پکنے کے لئے رکھ دیں سات آٹھ منٹ پکنے دیں جب گوبھی گل جائے تو چولہے سے اتار لیں۔
اب ایک دوسری دیگچی میں پکانے کا تیل ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں تیل کے گرم ہونے پر کتری ہوئی پیاز ڈال کر بریاں کر یں پھر تمام مصالحے بھی ڈال دیں اور بھون لیں جب مصالحہ تھورا سا بھن جائے تو جھینگے بھی شامل کر دیں اور مصالحے میں فرائی کر لیں آٹھ دس منٹ بعد گلی ہوئی گوبھی بھی دیگچی میں ڈال دیں اور دونوں کو چمچ کی مدد سے مکس کرتے ہوئے پکائیں اس کے بعد ناریل کا دودھ بھی مکس کر دیں اب چولہے کی آنچ قدرے کم کر کے پندرہ سے بیس منٹ تک پکنے دیں تیار ہونے پر ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ طعام کے لئے پیش کر یں۔

More From Chinese Food