Bangladeshi Dal Tips in Urdu - Bangladeshi Dal Totkay - Tip No. 1899

Urdu Totkay Bangladeshi Dal بنگلہ دیشی دال (Tip No. 1899) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Bangla Food in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Bangladeshi Dal Recipe In Urdu

بنگلہ دیشی دال کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1899

اجزاء:
چنے کی دال کلو
تیل چار کھانے کے چمچے
ہلدی پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
نمک حسب ذائقہ
دودھ ایک کپ
تازہ ناریل کپ
لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچہ
سونف، زیرہ، رائی، میتھی دانہ اور کلونجی حسب ضرورت (مکس کر لیں)
کشمش دو چائے کے چمچے
تیز پات دو عدد
امچور ایک چائے کا چمچہ
املی کا پانی کپ
ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
ثابت لال مرچ پانچ عدد
ترکیب:
ناریل کی گری میں دودھ ڈال کر گرائنڈ کر لیں۔ ایک دیگچی میں دال ،پانی، نمک، ہلدی، لال مرچ پاؤڈر، تیز پات اور ناریل ملادودھ ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں جب دال گل جائے ، دانہ ہاتھ میں لے کر دبائیں اگر چورا ہو جائے تو سمجھیں دال تیار ہے۔ اس کو گھوٹ لیں ۔ تھوڑے دانے ثابت رہیں اور تھوڑے ٹوٹ جائیں۔ زیادہ گھوٹا نہیں لگانا ۔ اب ایک پین میں تیل گرم کر یں۔ دال میں املی کا پانی ڈال کر مکس کر یں اگر زیادہ پتلی ہے تو گاڑھی کر لیں۔ تیل گرم ہوجائے تو لال مرچ ثابت ڈال دیں جب رنگ پہ رنگ بدل لے تو سونف والے مکسچر میں سے دو کھانے کے چمچے برابر مصالحہ اور کشمش ڈال کر ایک منٹ کے لئے کڑ کڑائیں اور دال پر بگھار لگا دیں۔ اب ایک سرونگ باؤل میں دال نکا لیں اوپر امچور اور ہرا دھنیا چھڑک دیں ابلے ہوئے چاولوں کے ساتھ سرو کر یں۔

More From Bangla Food