Baray Paye Tips in Urdu - Baray Paye Totkay - Tip No. 1648

Urdu Totkay Baray Paye بڑے پائے (Tip No. 1648) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Mutton Gosht And Beef Gosht in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Baray Paye Recipe In Urdu

بڑے پائے کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1648

اجزاء:
پائے دو عدد، بھنے ہوئے پائے صاف کروا کر کے ٹکڑے کر والیں
دہی دو پیالی
دھنیا (پسا ہوا) ڈھائی کھانے کے چمچے
ادرک ،لہسن (پسا ہوا) ایک کھانے کاچمچہ
لیموں دو عدد
ہری مرچ چار عددباریک کٹی ہوئی
نمک حسب ذائقہ
لال مرچ (پسی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
ہلدی ایک کھانے کا چمچہ
گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچہ
ہرا دھنیا ایک گٹھی باریک کٹا ہوا
پیاز (بڑی) دو عدد باریک کٹی ہوئی
گھی دو پیالی
ترکیب:
سب سے پہلے پائے اچھی طرح سے دھو کر ایک دیگچی میں تقریباََ آدھے سے زیادہ پانی لیں۔ اس میں ثابت دھنیا ،لہسن کی دو ڈلیاں ڈال کر پائے ڈال دیں اور ابالنے رکھ دیں۔ تقریباََ چھے یا سات گھنٹے ابلنے دیں ، جب اچھی طرح پائے گل جائیں تو جتنی بڑی ہڈیاں ہوں ان کو پھینک دیں۔ گوشت اور چھوٹی ہڈیاں نکال کر الگ رکھ دیں۔ یخنی کسی برتن میں چھان کر رکھ لیں۔ اسی دیگچی میں گھی ڈال کر پیاز سرخ کر لیں۔ پیاز جب سرخ ہو جائے تو نکال کر باریک پیس لیں۔ پسی ہوئی پیاز میں سب مصالحے دہی سمیت ملا کر گھی میں ڈال دیں اور بھونیں ۔ پھر پائے ڈال کر یخنی ڈال دیں ہلکی آنچ میں توے پر دم کے لئے رکھ دیں۔ جب گھی اوپر آجائے تو پائے تیار ہیں، اوپر سے ہرا دھنیا ،گرم مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال دیں۔ جتنا زیادہ دم پر رکھیں گے پائے اتنے ہی مزے دار ہوں گے۔

More From Mutton Gosht And Beef Gosht