Barbecue Pizza Tips in Urdu - Barbecue Pizza Totkay - Tip No. 3349

Urdu Totkay Barbecue Pizza باربی کیو پزا (Tip No. 3349) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Baked Dishs in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Barbecue Pizza Recipe In Urdu

باربی کیو پزا کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 3349

اشیاء:
قیمہ(بغیر چکنائی کے) کلو
مکئی کا آٹا کپ
لہسن، ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
کچا پپیتا پیسٹ ایک کھانے کا چمچہ
ہری مرچ پیسٹ ایک چائے کا چمچہ
سرخ مرچ(کٹی ہوئی) دو کھانے کے چمچے
نمک حسب ذائقہ
ثابت دھنیا(کٹا ہوا) دو کھانے کے چمچے
کباب چینی(پیس لیں) چائے کا چمچہ
انڈے دو عدد
تیل دو کھانے کے چمچے
برائے ٹاپنگ :
باربی کیو سوس چار کھانے کے چمچے
پیاز(چوپ کر لیں) ایک عدد
ٹماٹر (چوپ کر لیں) ایک عدد
ہری مرچیں دو عدد(چوپ کر لیں)
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) دو کھانے کے چمچے
چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
پزا چیز(کش کر لیں) ایک کپ
ترکیب:
قیمہ میں لہسن، ادرک پیسٹ،کچا پپیتا پیسٹ، ہری مرچ پیسٹ، کٹی ہوئی سرخ مرچیں، کٹا ہوا دھنیا، کباب چینی اور نمک ڈال کر 1گھنٹے کے لئے میرینیٹ ہونے کے لئے رکھ دیں۔ اب انڈوں کو اچھی طرح پھینٹ لیں۔ قیمہ میں مکئی کا آٹا، ہری مرچیں، پھینٹے ہوئے انڈے اور تیل ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں اب ایک پزا ٹرے لیں اور اسے تیل لگا کر چکنا کر لیں۔ اب اس میں قیمہ ڈال کر پھیلا کر پزا کی شیپ میں پھیلا کر سیٹ کرنے کے بعد اس پر باربی کیو سوس لگا ئیں اور چوپ کئے ہوئے پیاز اور ٹماٹر ڈال دیں۔ ہری مرچ اور ہرا دھنیا بھی ڈال دیں سب سے اوپر کدوکش کی ہوئی پزا چیز ڈال دیں سب سے اوپر کدوکش کی ہوئی پزا چیز ڈال دیں۔ اوون کو 180Cپر گرم کر یں۔ پیزا ٹرے کو اوون میں رکھ کر تقریباً25-30منٹ کے لئے بیک کر یں۔ بعد میں اوون کا اوپر کا برنر جلا کر چند منٹوں تک دوبارہ بیک کر یں تاکہ پزا اوپر سے گولڈ براؤن ہو جائے۔ چاٹ مصالحہ اور ہرا دھنیا پڑا پر چھڑک کر گرم گرم سرو کر یں۔

More From Baked Dishs