Badam Ki Barfi Tips in Urdu - Badam Ki Barfi Totkay

بادام کی برفی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ

Badam Ki Barfi Recipe In Urdu

اجزاء:
چینی ڈیڑھ کلو
کھویا آدھاکلو
گھی 750گرام
بادام کی گریاں آدھا کلو
پستہ حسب ضرورت
(۶)کیوڑہ اور ورچاندی حسب ضرورت
ترکیب:
بادامو ں کی گریوں کوجوش دے کر چھلکا اتار لیجئے ۔اور اس کی پیٹھی بنا کر پستے کے ٹکڑے اس میں ملا دیں۔ہلکی آگ سے کھوئے گھی اور باداموں کو ملا کر تینوں چیزوں کو آمیزہ کر لیجئے ۔اس کے بعد تین تار والے لڈواں والی چاشنی ملا کر مندرجہ بالا طریقہ سے برفی جما لیں ۔
#
دیگر
اجزاء:
چینی ایک کلو
مونگ کا آٹا 375گرام
گھی دوسوگرام
زعفران حسب ضرورت
پستہ باریک کر کے حسب ضرورت
ترکیب:
کلو بھر قند (چینی)کی چاشنی تین تار کی تیار کیجئے 375گرام مونگ کا آٹا آدھ کلو کھویا اور دو سو گرام گھی میں بھون کر اس میں چاشنی ملائیے اگر رنگ پسند ہوتو چاشنی میں زعفران یا ہار سنگھار کے پھول کو جوش دے کر کپڑے کی صافی میں چھا ن کر ڈال دیجئے زعفران مہنگا ہوگا ۔تھال پر مادا ڈلنے سے پہلے پستے باریک کتر کر تھال میں ڈال دیجئے اور پھر مادا ڈال دیجئے ۔مونگ کے آٹے سے مراد مودنگ کی دال کا آٹا ہے اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ حسب ضرورت مونگ کی دال کو بھگو دیا جائے جب نرم ہوجائے تو چھلکا اتار کر دال کر سکھا لیا جائے اور اسے پیس کر اس کا آٹا بنا لیا جائے ۔

More From Barfi - مزید