Barley Water Tips in Urdu - Barley Water Totkay - Tip No. 1401

Urdu Totkay Barley Water بارلے واٹر (Tip No. 1401) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Barley Water Recipe In Urdu

بارلے واٹر کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 1401


اشیاء:
جو ایک چھٹانک
لیموں کا رس حسب پسند
مصری حسب پسند
ترکیب:
جو اگر ولائتی مل جائے تو زیادہ بہتر ہوتے ہیں ۔ نیز جو چھلکا اتار ے ہوئے ہونے چاہئیں ۔ سب سے پہلے جو چن کر اچھی طرح سے دھو لیں ۔ پھر دس چھٹانک پانی ڈال کر دیگچی چولہے پر چڑھا دیں اور بہت ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ آگ تیز نہیں ہونی چاہئے۔ پون گھنٹے تک پکانے کے بعد نیچے اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ اس کے بعد ململ کے کپڑے میں چھان لیں اور استعمال میں لائیں ۔ آپ اس پانی میں لیموں کا رس اور مصری پیس کر حسب پسند ملا سکتے ہیں ۔ بارلے واٹر کو آش جو بھی کہا جاتا ہے اور یہ آش جو حرارت و تشنگی کے لئے بہت مفید ثابت ہو تا ہے۔ اس سے سوزش ،گلو سینہ، اسہال، پیچش اور بخار کو آرام آجاتا ہے۔

More From Drinks, Juices, Sharbat, Sakanjabeen