Basin Ki Machli Tips in Urdu - Basin Ki Machli Totkay - Tip No. 5905

Urdu Totkay Basin Ki Machli بیسن کی مچھلی (Tip No. 5905) - Kitchen and home tips in Urdu. Easy Totkay and Desi Totkay about Pakora in Urdu. Everyday Gharelo Totkay for your daily life.

Basin Ki Machli Recipe In Urdu

بیسن کی مچھلی کا آسان گھریلو ٹوٹکہ - ٹوٹکہ نمبر 5905

سب سے پہلے ایک پیالے میں بیسن ، باریک کٹا ہوا پیاز، ہری مرچ، کٹی ہوئی لال مرچ، زیرہ، انار دانہ ، ایک چائے کا چمچ نمک ، تھوڑا سا لہسن ادرک ، اور سبز دھنیے کے پتے پانی میں اچھی طرح مکس کر کے آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔
 خیال رہے کہ بیسن کا یہ آمیزہ گاڑھا ہونا چاہیے۔ اب ایک پین میں تیل گرم کرکے اس میں لہسن اور ادرک سوتے کریں
 اور پانچ منٹ بعد اس میں پیاز کی پیسٹ شامل کر دیں۔ جب پیاز کی رنگت تبدیل ہو جائے تو اس میں گرم مصالے کے علاوہ دیگر تمام مصالے ،دہی اور ٹماٹر شامل کر کے اچھی طرح بھونیں۔
جب تمام مصالہ یکجان ہو جائے اور تیل الگ سے نظر آنے لگے تو شور با بنائیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔
 اب دوسرے چولھے پر فرائی پین میں تیل گرم کریں اور اس میں اندازے سے آملیٹ ،جتنا بیسن کا آمیزہ توے پر کفگیر کی مدد سے پھیلا دیں۔
جب ایک طرف سے اچھی طرح پک جائے تو اسے دونوں طرف سے فولڈ (Fold) کر کے پلیٹ دیں اور سینکنے کے بعد کسی پلیٹ میں نکال لیں۔
تمام آمیزے کے اسی طرح پیسز(Pieces) تیار کرنے کے بعد انہیں تیز چھری سے چوکور یا مستطیل شکل میں کاٹنے کے بعد شوربے میں ڈال دیں۔
 اس طرح بیسن کا جو حصہ کچا رہ گیا تھا وہ بھی پک جائے گا۔
آخر میں گرم مصالحہ اور ہرا دھنیا چھڑک دیں۔
بیسن کی اس لذیذ ڈش کاذائقہ واقعہ مچھلی کے شوربے جیسا ہوتا ہے۔ روٹی اور چاول دونوں کے ساتھ کھا سکتے ہیں۔

More From Pakora